ڈی آئی خان،بنوں،پشاور،زیارت:(بیورورپورٹ)خیبر پختوا میںحملے،2ایکسائز اہلکار شہید، وکلا سمیت4افراد زخمی ہوگئے۔
ڈی آئی خان میں ایکسائز اہلکار درابن بائی پاس پر ناشتہ کر رہے تھے،مسلح افراد نے فائرنگ کردی،پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔
ادھر پشاور میں ناصر باغ روڈ پر پولیس موبائل وین کے قریب آئی ای ڈی دھماکہ کیا گیا،اہلکار معمول کے گشت پر تھے،کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،ایک سے ڈیڑھ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔
مزید برآں بنوں میں دہشتگردوں نے پولیس سٹیشن پر دستی بموں سے حملہ کیا،دونوں ہینڈ گرنیڈ دیوار کےساتھ گرے، دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،دوسری جانب زیارت میں کار پر فائرنگ سے 3 وکلا زخمی ہوگئے،طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔
خیبر پختوا میں دہشتگردوں کے حملے،2ایکسائز اہلکار شہید
















