معرکہ حق میں تاریخی فتح،فیلڈ مارشل،وفاقی وزرا، بلاول ،فوجی جوانوں ودیگر کواعلیٰ اعزازات ،ایوارڈز عطا

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)معرکہ حق میں بھارت کیخلاف تاریخی فتح پرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو،وفاقی وزرا ،چیئرمین پی پی بلاول بھٹو ،فوجی جوانوں ودیگر سول و عسکری شخصیات کواعلیٰ اعزازات ،ایوارڈز سے نوازا گیا۔

ایوان صدرمیں اعلیٰ اعزازات دینے کی پروقار تقریب میں صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت مختلف سول و عسکری شخصیات نے شرکت کی،صدر آصف زرداری نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو نشان امتیاز،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو معرکہ حق کے دوران انتہائی مشکل وقت میں لازوال جرات، جنگی مہارت و غیر متزلزل حب الوطنی کے اعتراف میں ہلال جرات ،چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف کو بحری سرحدوں کی حفاظت یقینی بنانے پر نشان امتیاز،ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کو ہلال جرات سے نوازا گیا۔

سفارتی سطح پر پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑنے پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،سندھ طاس معاہدے پر بھرپور موقف اپنانے پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو بھی اعزاز سے نوازا گیا،بھارتی بلااشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر وزیر دفاع خواجہ آصف ،معرکہ حق میں اطلاعات کی بہترین ترسیل پر وزیر اطلاعات عطا تارڑ ،داخلی محاذ پر بہترین یکجہتی و امن قائم رکھنے پر وزیر داخلہ محسن نقوی، پاکستان کا موقف عالمی سطح پر اجاگر کرنے پر بلاول بھٹو زرداری کونشان امتیاز عطا کیا گیا،قومی اتفاق رائے و سیاسی ہم آہنگی قائم کرنے میں اہم کردار پر معاون خصوصی رانا ثناکو نشان امتیاز دیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک، ڈی جی آئی ایس پی آئی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری، لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا، لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال، لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا ،لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز کو بھی اعزاز عطا کیا گیا ۔

پروقار تقریب میں دیگر گئی سول و عسکری شخصیات کو بھی اعلیٰ اعزازات دیئے گئے ،شیری رحمن، فیصل سبزواری، حنا ربانی کھر، خرم دستگیر ، بشریٰ انجم، عمر فاروق، جلیل عباس جیلانی، مصدق ملک ،طارق فاطمی کو ہلال امتیاز ملا،پاک فضائیہ کے پائلٹس ونگ کمانڈر بلال رضا، ونگ کمانڈر حماد ابن مسعود، سکوارڈن لیڈر یوسف خان، اسامہ اشفاق، حسن انیس، طلال حسن، فدا خان ،اشہد کو ستارہ جرات ،شہدالانس حوالدار عامر شیراز، لانس نائیک اکرام ، سپاہی عدیل اکبر کو(تمغہ جرات) سے نوازا گیا ۔

ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل کاشف عبداللہ، ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد، وائس ایڈمرل راجہ رب نواز، ریئر ایڈمرل عبدالمنیب، ریئر ایڈمرل فیصل امین، میجر جنرل واجد عزیز، ایئر وائس مارشل احسان الحق، ریئر ایڈمرل شہزاد حامد، میجر جنرل جواد طارق ،میجر جنرل تجدید ممتاز بھی تمغہ بسالت کے حق دار ٹھہرے۔

ایئر کموڈور عطا زیب، ایئر کموڈور ضیا آفتاب، ایئر کموڈور نعمان علی خان، ایئر کموڈور علی جاوید ہاشمی ،ایئر کموڈور سجاد حیدر کےساتھ کیپٹن آصف امین ،کیپٹن حیدر علی کو بھی اعزاز سے نوازا گیا ،معرکہ حق کے دوران اعلیٰ خدمات پر سینئر صحافیوں وتجزیہ کاروںعامر الیاس رانا ،جاوید چودھری ودیگر کو اعزاز ملا،ایوان صدر میں منعقدہ پروقار تقریب میں شرکا نے قومی پرچم کی سربلندی اور ملک کی خدمت کے عزم کا اعادہ کیا۔


آپریشن بنیان المرصوص میں غیرمعمولی شجاعت پر فوجی جوانوں کو ایوارڈز عطا کر دیئے گئے،آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت نے آپریشن کے دوران غیرمعمولی شجاعت و قربانی پر ایوارڈز کی منظوری دی،ایوارڈز میں 8 ستارہ جرات، 5 تمغہ جرات، 24 ستارہ بسالت، 45 تمغہ بسالت شامل ہیں،146 امتیازی اسناد، 259 چیف آف آرمی سٹاف توصیفی کارڈز اور ایک تمغہ امتیاز ملٹری عطا کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ونگ کمانڈر بلال رضا، حماد ابن مسعود، سکواڈرن لیڈر ایم یوسف خان،سکواڈرن لیڈر اسامہ اشفاق، حسن انیس، طلال حسن، فدا خان ،فلائٹ لیفٹیننٹ اشہد عامر کو ستارہ جرات ،حوالدار عامر شیراز شہید، نائیک عبدالرحمان شہید، لانس نائیک اکرام شہید سمیت سپاہی عدیل اکبر شہید و کیپٹن علی حسن کو تمغہ جرات عطا کیا گیا۔

سپاہی نصیر علی شہید، لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک، لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا، لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا، لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال، لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری، میجر جنرل واجد عزیز کو ستارہ بسالت ملا،میجر جنرل کاشف عبداللہ، میجر جنرل سید جواد طارق، میجر جنرل تجدید ممتاز، کیپٹن حیدر علی، وائس ایڈمرل راجہ رب نواز، ریئر ایڈمرل عبدالمنیب، ریئر ایڈمرل فیصل امین، ریئر ایڈمرل شہزاد حامد، کیپٹن عاطف امین ،ایئر وائس مارشل احسان الحق، ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد، ایئر کموڈور عطا زیب، ایئر کموڈور ضیا آفتاب، ایئر کموڈور نعمان علی خان، ایئر کموڈور علی جاوید ہاشمی ، ایئر کموڈور سجاد حیدر کو بھی ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔

آئی آیس پی آر کے مطابق حوالدارنوید شہید، نائیک وقار خالد شہید، لانس نائیک دلاور خان شہید، بریگیڈیئر ابرار افضل، بریگیڈیئر مبشر احمد عباسی، بریگیڈیئر افنان احتشام، لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس، لیفٹیننٹ کرنل شاہزیب رفیع، میجر شہریار ساجد،لیفٹیننٹ بلال ندیم، نائب صوبیدار عمران، حوالدار فہیم، حوالدار الطاف، حوالدار فلک ناز، حوالدار عامر اقبال، حوالدار رفت خان، لانس نائیک شوکت عباس، سپاہی نثار احمد، سپاہی مقصود الرحمان، سپاہی نجم عزیز، سپاہی جابر حسین، کموڈور راو احمد عمران انور کو تمغہ بسالت عطا کیا گیا۔

سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید، ایئر کموڈور عدیل شہاب قریشی، ایئر کموڈور فرحان ضیا، ایئر کموڈور جہانزیب برکی، ایئر کموڈور اظہر حسن، ایئر کموڈور رانا الیاس حسن، ایئر کموڈور سید کامران عابد، کیپٹن سلمان، ونگ کمانڈر وجیہ میاں، ونگ کمانڈر شفاعت سعید ،ونگ کمانڈر ملک رضوان الحق افتخار، ونگ کمانڈر حیدر اعجاز، ونگ کمانڈر جنید اعظم ، ونگ کمانڈر اویس نذیر، سکواڈرن لیڈر جبران رشید، سکواڈرن لیڈر کاشف بشیر، سکواڈرن لیڈر حسان خان، سکواڈرن لیڈر ذیشان، سکواڈرن لیڈر سعد،سکواڈرن لیڈر سعد عارف، سکواڈرن لیڈر عامر غفور، سکواڈرن لیڈر ارقم رئیس، فلائٹ لیفٹیننٹ نعمان شفیق کو کو بھی تمغہ بسالت ملا۔