پنجاب میں معرکہ حق میوزیم، پارک و یادگار کی نقاب کشائی

لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیراعلیٰ مریم نوازکا زبردست اقدام، پنجاب میں معرکہ حق کی پہلی یاد گار، پارک اور میوزیم بنے گا۔

ایکسپو سینٹر میں معرکہ حق میوزیم، یادگار اور پارک پراجیکٹ پرخصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،مریم نوازنے معرکہ حق میوزیم، یادگار اور پارک پراجیکٹ کی باضابطہ نقاب کشائی کی،ویٹرن میوزیشنز نے پراثر دھنوں پر ملی نغمے پیش کئے، وزیر اعلیٰ نے ملی نغمے سنے اور تالیاں بجا کر داد دی۔

شالا وسدا رہ وے پنجاب پاکستان ، ساحر علی بگا کی آواز میں پراثر نغمے نے سحر طاری کر دیا،معرکہ حق پر خصوصی نغماتی فلم ،یادگار معرکہ حق، میوزیم ،پارک پر معلوماتی دستاویز پیش کی گئی،وزیر اعلیٰ نے وزراو دیگر شرکا سے نشستوں پر جا کر ملاقات کی، تقریب میں دوست ممالک کے سفارتکاروں، صوبائی وزرا، عسکری و سول حکام نے بھی شرکت کی۔