اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سپریم کورٹ میں 1980کی جگہ 2025 کے رولز باقاعدہ نافذ کردئیے گئے۔
اعلامیے کے مطابق رولز عہد حاضر کے جدید تقاضوں کو مدنظر رکھ کر بنائے گئے ، رولز تشکیل کیلئے جسٹس شاہد وحید، عرفان سعادت، نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی تھی،کمیٹی کی تجاویز کو عدالت عظمیٰ کے فل کورٹ کے سامنے رکھا گیا جس نے غور و فکر کے بعد رولز 2025 کو منظور کیا۔
سپریم کورٹ میں 1980کی جگہ 2025کے رولز باقاعدہ نافذ
















