اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ججز کمیٹی اجلاسوں کے منٹس پبلک، چیف جسٹس کے جسٹس منصور علی شاہ کو لکھے جوابی خط کی تفصیلات بھی منظر عام پر آگئیں۔
سپریم کورٹ میں 26 ویں ترمیم کے بعد سینئر ججز کے درمیان اختلاف رائے کے دوران کیا کچھ ہوتا رہا؟ جسٹس منصور علی شاہ ،منیب اختر کا فل کورٹ کا مطالبہ کیوں تسلیم نہ ہوا؟ ساری میٹنگز کے منٹس پبلک کر دیئے گئے،چیف جسٹس کا جوابی خط جسٹس منصور علی شاہ اور منیب اختر کے 31 اکتوبر کے اجلاس پر لکھا گیا، دونوں ججز نے اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم 4 نومبر 2024 کو فل کورٹ کے سامنے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوابی خط میں لکھا آرٹیکل191اے کے تحت آرٹیکل183/3 کی درخواست آئینی بنچ ہی سن سکتا ہے، آرٹیکل191اے کی ذیلی شق 4کے تحت ججز آئینی کمیٹی ہی کیس فکس کرنے کا معاملہ دیکھ سکتی ہے،خط میں کہا گیا آرٹیکل 191اے کی شق 4 کے تحت آئینی بنچ کے ججز پر مشتمل کمیٹی کو معاملہ سپرد کیا جاتا ہے نہ ججزریگولر کمیٹی، ججز کمیٹی 2023 ایکٹ کے تحت تشکیل دی گئی، کمیٹی کے اپنے بھائی ججز اراکین کی تشویش کو سمجھتا ہوں جو26ویں ترمیم کو چیلنج کرنےوالی آئینی درخواستوں کی سماعت مقررکرنے پر ہے۔
چیف جسٹس نے خط میں مزید لکھا ذاتی طورپر سپریم کورٹ کے 13ججز سے رائے لی، بطور چیف جسٹس فل کورٹ اجلاس بلانے کو مناسب نہیں سمجھا،2ججز نے کہا 26 ویں ترمیم کیخلاف درخواستیں فل کورٹ کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کی جائیں، کیا ایسا 26 ویںترمیم کے بعد ہوسکتا ہے؟ سپریم کورٹ کے13 ججز میں سے9 کا موقف تھا26 ویں آئینی ترمیم فل کورٹ کی بجائے آئینی بنچ کے سامنے مقرر کی جائے، جب ججز کی رائے آچکی تو حقائق دونوں ججز کو بتا دیئے گئے ،13ججز کے نقطہ نظر سے بھی آگاہ کر دیا گیا۔
چیف جسٹس کے جسٹس منصور کو لکھے جوابی خط کی تفصیلات بھی منظر عام پرآگئیں
















