لاہور:(اپنے رپورٹر سے)دورہ امریکہ میںبھارتی عزائم بے نقاب کرنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی۔
استحکام پاکستان پارٹی کے ایم پی اے شعیب صدیقی نے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہافیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب کرنا اورملکی وقار بلند کرنا قابل ستائش ہے،کالعدم بی ایل اے ،مجید بریگیڈ کو عالمی دہشتگرد تنظیمیں قراردینا فیلڈ مارشل کی کاوشوں کا ثمر ہے، پاکستان میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردی کے موقف کی عالمی سطح پر توثیق بڑی کامیابی ہے۔
قرارداد میں کہا گیاپنجاب اسمبلی کا ایوان سمجھتا ہے” را“کے فتنہ الہندوستان کےساتھ روابط ہیں، بھارت پاکستان میں دہشتگردکارروائیوں کیلئے فتنہ الہندوستان کو مالی امداد فراہم کرتا ہے،کلبھوشن یادیو کی گرفتاری پاکستان میں دہشتگردوں کی بھارتی سرپرستی کا واضح ثبوت ہیں،بھارت کا چہرہ بے نقاب کرنا نا گزیر تھا۔
پنجاب اسمبلی،فیلڈ مارشل کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد جمع
















