پاکستانی معیشت بہتر ، سی پیک میں سکیورٹی کا مسئلہ حل ہو جائےگا، چین

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہاہے پاکستانی معیشت بہتر،سی پیک کی تعمیر میں کامیابی کا تناسب 90 فیصد ہے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جیانگ زیڈونگ نے کہاپاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے میں اہم کامیابیاں حاصل کیں، پاکستانی عوام سی پیک کے تحت تعاون کی حمایت کرتے ہیں، پاکستانی معیشت میں بہتری ہوئی،سی پیک کی تعمیر میں کامیابی کا تناسب 90 فیصد ہے،امید ہے وقت کےساتھ سی پیک میں سکیورٹی کا مسئلہ بھی حل ہو جائےگا، پاکستان ،چین انسداد دہشتگردی پر ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں۔

چینی سفیر نے کہا موجودہ مسائل پر باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے سے قابو پایا جا سکتا ہے، سی پیک کے ثمرات پورے خطے میں پھیل سکتے ہیں،چینی صدر نے بھی کہا سی پیک کے ذریعے نہ صرف چین بلکہ خطے کی تعمیر کریں گے، بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کو اڑان پاکستان پروگرام کےساتھ باہم منسلک کر سکتے ہیں۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان ،چین کی دوستی وقت کی آزمائشوں پر پورا اتری، نسل در نسل منتقل ہوئی ، سی پیک صرف راہداری نہیں بلکہ خوابوں وامیدوں کا اشتراک ہے، منصوبہ خطے میں ترقی، روزگار، تحفظ اور خوشحالی کا ضامن ہے، سی پیک دہائیوں پر محیط تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا ذریعہ بنا۔

عطا تارڑ نے کہا خنجراب سے گوادر تک سی پیک نے ترقی و نئے مواقع پیدا کیے،منصوبے میں روزگار، زراعت، خصوصی اقتصادی زونز، صنعت و ثقافت شامل ہیں، تجارت و سرمایہ کاری میں بھی نمایاں پیشرفت ہوئی ، وزیر اعظم کا ہدف گوادر کو پاکستان کا جدید و محفوظ ترین شہر بنانا ہے، گوادر پورٹ کو سرمایہ کاروں اور تاجروں کیلئے بین الاقوامی معیار کا بنائیں گے۔