ایس بی سی اے افسروں کےلئے جہنم میں بھی خاص جگہ ہوگی، سندھ ہائیکورٹ

کراچی:(بیورورپورٹ)سندھ ہائیکورٹ نے رمضان آباد گارڈن ویسٹ میں غیر قانونی تعمیرات کےخلاف درخواست کی سماعت کے دوران کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن(کے ایم سی)اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے)کے حکام پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے استفسار کیا 2000میں عمارت بنی ،اب تک کیا کارروائی کی گئی؟،ڈائریکٹر ایس بی سی اے نے موقف اپنایا معاملہ ابھی نوٹس میں آیا ،عدالتی حکم پر کارروائی کی جائے گی،جواب پر عدالت نے سخت ناراضی ظاہر کرتے ہوئے کہا کیا آپ اپنا کام عدالتی حکم کے بغیر نہیں کریں گے؟ اگر کوئی مرتا ہے تو مرے، آپ تب کام کریں گے جب عدالت حکم دے؟۔

جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے آپ کا کام صرف ٹیبل کے نیچے سے پیسے کمانا رہ گیا ، ایس بی سی اے حکومت کا سب سے بدنام ادارہ ہے ،ایس بی سی اے افسروں کےلئے جہنم میں بھی خاص جگہ ہوگی۔