معرکہ حق یوم آزادی پرنیا ملی نغمہ ”پاکستان ہمیشہ زندہ باد“ ریلیز


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)معروف گلوکار راحت فتح علی خان کامعرکہ حق یوم آزادی پر نیا ملی نغمہ ”پاکستان ہمیشہ زندہ باد“ ریلیز کردیا گیا۔

نغمے میں وطن سے محبت ،شہدا کی لازوال قربانیوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرنے کےساتھ خون کے آخری قطرے تک وطن کےلئے قربانیاں دینے کا عزم ظاہر کیا گیا،نغمے میں قوم کی بہادری اور شہدا کی قربانیوں کی شاندار داستان بیان کی گئی ،یومِ آزادی پر جاری کردہ ملی نغمہ قربانی اور تجدید عہد وفا کا پیکر ہے۔