معرکہ حق کی فتح اور آزادی کا جشن بھارت کیلئے واضح پیغام ہے، عطا تارڑ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے معرکہ حق کی فتح اور آزادی کا جشن بھارت کےلئے واضح پیغام ،تاریخی موقع پاکستان کے اتحاد، عزم اور حوصلے کی علامت ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہاجنگ وسفارتی محاذ پر دشمن کو عبرتناک شکست دی،معرکہ حق کی فتح سے آزادی کا جشن دوبالا ہوگیا ،چھوٹے بچوں سے لےکر بزرگوں تک ہر کوئی سبز ہلالی پرچم تھامے گھروں سے باہر ہے،جشن بھارت کیلئے واضح پیغام ہے زندہ قومیں اپنی آزادی کا تحفظ اور فتح کی خوشی کس طرح مناتی ہیں،تاریخی موقع پاکستان کے اتحاد، عزم اور حوصلے کی علامت ہے، مری اجلاس میں ضمنی انتخابات پرمشاورت ہوئی۔