عمران کی ضمانت درخواستیں خارج کرنے کے فیصلے پر چیف جسٹس کے اہم سوالات


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیف جسٹس نے عمران خان کی ضمانت درخواستیں خارج کرنے کے فیصلے پر اہم سوالات اٹھا دئیے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس پر مختصر سماعت کی،چیف جسٹس نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت درخواستیں خارج کرنے کے فیصلے پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہائی کورٹ مرکزی میرٹس پر کیسے رائے دے سکتی تھی،وکلاقانونی نقطے پر عدالت کی معاونت کریں،سپریم کورٹ کوئی ایسی فائنڈنگ نہیں دے گی جس سے کسی کا کیس متاثر ہو، کیا ضمانت کیس میں حتمی آبزرویشنز دی جا سکتی ہیں؟،صرف پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کیا جا رہا ہے، وکلا آئندہ سماعت تک لیگل ایشوز پر تیاری کر لیں، فریقین کے وکلا قانونی سوالات پر عدالت کی معاونت کریں تاکہ کیس کا فیصلہ میرٹ پر ہو سکے۔

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 8 اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کو قانونی سوالات پر تیاری کرنے کا حکم دےدیا۔