راولپنڈی :(بیورورپورٹ) پاک فوج کا ریسکیو آپریشن،سیلاب میں پھنسے متعدد افراد کی زندگیاں بچا لیں۔
پنجاب میں حالیہ بارشوں کے باعث مختلف علاقے سیلابی صورتحال سے دوچار ہیں، پاک فوج عوام کی مدد کےلئے ایک بار پھر میدان میں آگئی اور سیلاب متاثرین کو فوری ریسکیو کرنے کا عمل شروع کردیا،متاثرہ خاندان چکری روڈ، گاوں لڈیان میں مکان کی چھت پر پناہ لیے بیٹھا تھا، خراب موسم کے باوجود پاک فوج کا ہیلی مشن کامیابی سے مکمل ہوا، شدید سیلاب میں گھرے تینوں افراد کی زندگیاں بچا لی گئیں۔
رسول نگر خورد، برہان نالہ، ڈھوک بڈار جہلم میں مون سون بارشوں کے باعث مسلسل طغیانی پر پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے متاثرین کی مدد کر رہی ہیں، پاک فوج کے نوجوان متاثرین کو لائف جیکٹس اور فوری امدادانتظامیہ اور فوجی اہلکار صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، پاک فوج آزمائش کی مشکل گھڑی میں سیلاب سے متاثرہ افراد کےساتھ کھڑی ہے۔
پاک فوج کا ریسکیو آپریشن،سیلاب میں پھنسے متعدد افراد کی زندگیاں بچا لیں
















