اپنی ذات نہیں،مذاکرات قوم کے مفاد میں کرونگا،عمران خان


راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا بھائی نے واضح کردیااپنی ذات نہیں،مذاکرات قوم کے مفاد میں کرونگا۔

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا بھائی ،بھانجے کو ناجائز قید میں رکھا گیا ،فوکس بےگناہ قیدیوں کی رہائی ہے،ظلم کے نظام کےخلاف خود لوگوں کو کھڑا ہونا ہوگا،بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو سخت پیغام بھیجا ذاتی لڑائیاں ختم کرکے تحریک چلائیں۔

علیمہ خان نے کہا بانی کو توڑنے کےلئے بشریٰ کےخلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں، بھائی کی زندگی خطرے میں ہے ،سپریم کورٹ جائیں گے، جیل سپرنٹنڈنٹ جھوٹا آدمی ہے میرا بھائی جھوٹ نہیں بولتا، اخبارات اور ٹی وی بند کرکے قید تنہائی میں ڈال دیا گیا۔