اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں انعقاد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے ”معرکہ حق“ کے دوران پاک بحریہ کی ناقابل تسخیر دفاعی صلاحیتوں و کارکردگی کو سراہتے ہوئے قومی سطح پر بحری دفاع کی نمایاں جھلک قرار دیا۔
نیول چیف نے سمندری راستوں سے اشیائے ضروریہ کی ترسیل کے تسلسل کو یقینی بنانے کےلئے پاک بحریہ کے فعال اقدامات کو بھی سراہااور میری ٹائم ڈومین میں ممکنہ روایتی و غیر روایتی خطرات کا مقابلہ کرنے کےلئے جنگی تیاریوں کو برقرار رکھنے پر زور دیا،نیول چیف نے کہابغیر پائلٹ سسٹمز کی ترقی ضروری ہے،جدید نظاموں کی مدد سے نگرانی ،فوری ردعمل کی صلاحیتوں میں اضافہ ممکن ہو گا۔
معرکہ حق میں ناقابل تسخیر صلاحیتیں دفاع کی نمایاں جھلک ہے،نیول چیف
















