صدر،وزیراعظم ملاقات، ملکی ترقی ،خوشحالی و استحکام کیلئے ملکر کام کرنے کے عزم کااعادہ


اسلام آباد :(بیورورپورٹ)صدر، وزیراعظم نے ملکی ترقی و استحکام کیلئے ملکر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرلیا،ایوان صدر آمد پر صدر مملکت نے وزیراعظم شہباز شریف کااستقبال کیا،دونوں کے درمیان خوشگوار مسکراہٹوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

اعلامیے کے مطابق آصف زرداری سے وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی،دونوں رہنماوں نے ملکی استحکام، ترقی و خوشحالی کےلئے ملکر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا،وفاقی وزرا خواجہ آصف، احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، محسن نقوی ،وزیراعظم کے مشیر رانا ثنابھی ملاقات میں شریک رہے۔

صدر،وزیراعظم نے ملکی سیاسی، معاشی و سکیورٹی ،امن و امان کی صورتحال ،دہشتگردی کےخلاف اقدامات پرتبادلہ خیال کیا،شہبازشریف نے معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی،صدر زرداری نے اطمینان کااظہار کیا۔