اداکارہ حمیرا اصغرکی موت کیسے ہوئی؟تحقیقاتی کمیٹی قائم


کراچی:(بیورورپورٹ)اداکارہ حمیرا اصغرکی موت کیسے ہوئی؟تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دےدی گئی۔

ایس پی کلفٹن عمران جاگیرانی تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کریں گے،ایس ڈی پی او ڈیفنس، اے ایس پی، ایس ایچ او گزری و دیگر بھی شامل ہیں،ٹیم موت، حادثے، خودکشی یا قتل پر شواہد جمع کرے گی۔

دوسری جانب پولیس نے اہم پیشرفت کرتے ہوئے اداکارہ کے استعمال شدہ الیکٹرانک آلات سے ڈیٹا اکٹھا کرلیا ،حمیرا کے 3 موبائل فونز، ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ تک رسائی حاصل کی گئی،پاسورڈز ڈائری میں محفوظ تھے۔