غزہ بچوں ، بھوکے لوگوں کا قبرستان ،فلسطینیوں کے پاس بچنے کا راستہ نہیں،اقوام متحدہ

غزہ :(مشرق نیوز)فلسطینی پناہ گزینوں کےلئے اقوام متحدہ ادارے کے سربراہ انروا چیف نے کہا ہے غزہ بچوں اور بھوکے لوگوں کا قبرستان بن چکا ،فلسطینیوں کے پاس بچنے کا کوئی راستہ نہیں۔

ایک طرف موت تو دوسری جانب بھوک ہے ، اصول ،اقدار دفن ہو رہے ہیں،انروا چیف نے کہا بے عملی مزید انتشار لائے گی، مئی سے اب تک تقریبا 800فلسطینی امداد کی تلاش میں مارے جا چکے،غزہ میں بھوک کا بحران غیر معمولی سطح پر پہنچ چکا، صورتحال مزید بدتر ہورہی ہے، ہر 3میں سے ایک شخص بغیر کچھ کھائے دن گزارتا ہے۔