پاکستان،روس کے درمیان سٹیل ملز کی بحالی کا معاہدہ طے

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)اہم پیشرفت،پاکستان ،روس کے درمیان سٹیل ملز کی بحالی کا معاہدہ طے پا گیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر کی قیادت میں وفد نے روس سے معاہدہ کیا، ماسکو میں دونوں ملکوں کے حکام نے سٹیل ملز بحالی کے پروٹوکول پر دستخط کردیئے،معاہدے کے تحت پاکستان سٹیل ملز کو جدید بنایا جائے گا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر نے کہاسٹیل ملز کی بحالی میں روسی شراکت داری سے نئی تاریخ رقم ہوگی، سٹیل ملز کی بحالی وزیراعظم کے ویژن کی عکاسی کرتی ہے، روس کے ساتھ معاہدہ پاکستان کے صنعتی مستقبل کےلئے سنگ میل ہے، سٹیل ملز کی بحالی سے روزگار ،صنعتی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔