”خیرات میں ملی اکثریت سے مغرور ہوگئے“،نبیل گبول ،طلال میں تلخ کلامی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)خیرات میں ملی اکثریت سے مغرور ہوگئے‘قائمہ کمیٹی کے اجلاس میںنبیل گبول ،طلال میں تلخ کلامی ہوگئی۔

شازیہ مری سی ڈی اے ترمیمی بل پیش کرنے میں مبینہ رکاوٹ پر برہم ہوگئیں اور چیئرمین سی ڈی اے کےخلاف تحریک استحقاق لانے کا اعلان کردیا،وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے چیئرمین سی ڈی اے کا دفاع کرتے ہوئے کہا شازیہ مری تحریک استحقاق لائیں وہ سامنا کریں گے،شازیہ مری نے جواباً کہا طلال چودھری دھمکی دے رہے ہیں، وزیر مملکت نے کہادھمکی شازیہ مری دے رہی ہیں۔

بعد ازاں پی پی رہنما نبیل گبول وزیر مملکت کے روئیے پر احتجاجاً اجلاس سے واک آوٹ کرگئے،نبیل گبول نے کہا حکومت کو خیرات میں دو تہائی اکثریت ملی اورطلال چودھری مغرور ہوگئے ، پیپلز پارٹی نے پہلے بھی حکومت گرا کر دکھائی تھی اب بھی کام کرسکتے ہیں۔