لاہور ہائیکورٹ اور بار نے ججز سنیارٹی کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) ججز سنیارٹی کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیاگیا،لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار نے سپریم کورٹ کے فیصلے کےخلاف الگ الگ انٹراکورٹ اپیلیں دائر کیں۔

سپریم کورٹ میں دائر اپیلوں میں 5رکنی بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا اپیلوں پر فیصلے تک 5رکنی بنچ کا فیصلہ اور نتیجے میں ہونےوالے اقدامات معطل کئے جائیں،سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین و طے شدہ عدالتی اصولوں کیخلاف ہے، ججز کی سنیارٹی طے کرنے کا مسلمہ طریقہ کار موجود ہے، صدر مملکت کو سنیارٹی طے کرنے کی ہدایت کرنے کی آئین میں گنجائش نہیں۔

دوسری جانب جسٹس محسن اختر کیانی نے بھی صدر مملکت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کافیصلہ کرلیا،ذرائع کے مطابق قانونی مشاورت مکمل ہونے پر اپیل دائر کی جائے گی۔