الیکشن کمیشن میں اپوزیشن لیڈرعمر ایوب نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن نے اپوریشن لیڈر عمر ایوب نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

،ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن نے کیس پر سماعت کی،جسٹس (ر) اکرام نے کہا سپیکرریفرنس کیس کا کیا بنا؟،پشاور ہائیکورٹ کس طرح حکم امتناع دے سکتی ہے؟کیا آئین میں کوئی ترمیم ہوگئی ہے؟کیس کے فیصلے میں سب کچھ لکھیں گے۔

وکیل عمرایوب نے کہا ن لیگی امیدوار نے عمر ایوب کو جیت پر مبارکباد دی ،درخواست گزار بابر نواز کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا بہت سارے پولنگ سٹیشنز پر جعلی ووٹ ڈالے گئے ، رزلٹ کی کنسالیڈیشن نہیں ہوئی۔

عمر ایوب کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ سے حکم امتناع حاصل کرنے پر الیکشن کمیشن اراکین نے کہا ہائیکورٹ سپیکر کے ریفرنس پر حکم امتناع کیسے دے سکتی ہے؟ فیصلے میں سب کچھ لکھیں گے،بعدازاں الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔