قطری شہزادی پاکستانی پہاڑوں ،سیاحت کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے قطری شہزادی اور معروف کوہ پیما شیخہ اسما الثانی کو پاکستانی پہاڑوں و سیاحت کےلئے برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا شیخہ اسما الثانی کو برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرتے خوشی ہو رہی ہے، نانگا پربت پر کوہ پیمائی کرنے کے حالیہ کارنامے پر دلی مبارکباد،واقعی متاثر کن ہے، شیخہ اسما الثانی کی کامیابی ہمت و عزم کا پیغام اور دونوں ممالک کی پائیدار دوستی کا ثبوت ہے۔