راولپنڈی :(بیورورپورٹ) جنوبی افریقہ امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کا معترف، دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاک فو ج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ نے ملاقات کی،جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر تینوں افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے جنوبی افریقی مہمان کو خطے کی سکیورٹی صورتحال پر پاکستانی موقف سے آگاہ کیا ، خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا،ملاقات کے دوران دوطرفہ دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون اور فوجی روابط کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
لیفٹیننٹ جنرل وائز مین سیمو مبامبو نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشت گردی کےخلاف جنگ میں قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
جنوبی افریقہ امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کامعترف
















