بڑی پیشرفت،پاکستان ،بھارت میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بڑی پیشرفت،پاکستان ،بھارت نے ایک دوسرے کی تحویل میں موجود قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرلیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے 246 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کی ، بھارت نے ہندوستان میں قید 463 پاکستانیوں کی فہرست اسلام آباد میں ہائی کمیشن کو دی،قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ 2008 کے معاہدے کے مطابق ہوا،معاہدے کے تحت دونوں ممالک ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو ایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔