پارٹی قیادت 10محرم کے بعد حکومت مخالف تحریک چلائے:عمران خان

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کےخلاف تحریک چلانے کی ہدایت کردی۔

اڈیالہ جیل کے قریب بہنوں کےساتھ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا بہنوں کو 15 منٹ ملاقات کا وقت ملا،وکیل ظہیر عباس کو ڈیڑھ منٹ ملاقات کی اجازت ملی،عمران خان نے کہا26ویں ترمیم کے نتائج واضح ہورہے ہیں، آپ لوگوں کا ووٹ چوری کرلیں اور کہیں کہ ووٹ کی اہمیت نہیں تو اس کا مطلب مارشل لا لے آئے ہیں، عدلیہ کو گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ بنادیں اور ججز کےساتھ ایسا کریں تو رول آف لا ختم ہوچکی ۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا اسمبلیوں میں بیٹھے لوگ ووٹ سے نہیں آئے، میڈیا کی آواز بند کردی گئی ، 27 ویں ترمیم لائی جارہی ہے ،بہتر ہے بادشاہت کا اعلان کردیں کیونکہ لوگوں کی آواز ختم کردی گئی ،غلامی سے بہتر ہے میں ساری زندگی جیل میں رہوں، 10 محرم کے بعد غلامی نظام کے بعد تحریک شروع کردیں، 10 محرم کے بعد پارٹی احتجاج کا لائحہ عمل دے گی۔

علیمہ خان اور نورین نیازی نے کہا بات صرف ان کے ساتھ ہوگی جن کے پاس طاقت ہے، 17 سیٹوں والوں کے پاس کوئی اختیار نہیں، ایک 2کلومیٹر پیدل چلاتے ہیں، مریم نواز شاید خوش ہوتی ہیں، بات ان سے کرنی چاہیے جن کے پاس اختیار ہو، حکومت کے پاس کوئی عوامی مینڈیٹ نہیں ،شرمندہ بھی نہیں ہوتے۔