پی او آر کارڈ والے افغان مہاجرین کے قیام میں توسیع پر غور شروع

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 6 ماہ توسیع پر غور شروع کردیاگیا۔

معاملے پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،وزارت سیفران، خارجہ، داخلہ ،سکیورٹی اداروں کے حکام نے شرکت کی،ذرائع کے مطابق پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 6 ماہ توسیع کی تجویز کابینہ کو بھیجی جائےگی۔

اجلاس کو بریفنگ دی گئی پی او آر کارڈ ہولڈز کے کاروبار ،جائیدادیں پاکستان میں موجود ہیں، پراپرٹیز بیچنے ،کاروبار سمیٹنے کےلئے وقت درکار ہے۔