آپریشن سندور میں بھارت کا ”سندور“ اجڑ گیا،خواجہ آصف
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے پاک امریکہ تعلقات بہت اچھے جارہے ہیں، کوئی بگاڑ نہیں،آپریشن سندور میں بھارت کا ”سندور“ اجڑ گیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث شنگھائی تعاون تنظیم کا مشترکہ اعلامیہ جاری نہیں ہوسکا،کسی بھی ملک کی جانب سے بھارتی موقف کی حمایت نہیں کی گئی،پاکستان نے بھارت کا جوعلاج کرنا تھا وہ کردیا،معاملات اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق حل ہونے تک بھارت سے تعلقات ٹھیک نہیں ہوسکتے۔
وزیر دفاع نے کہا پاک ایران معاملے پر ابھی رائے نہیں دے سکتا، معاملہ ابھی پوری طرح حل نہیں ہوا اصل صورتحال سامنے ہوگی تو بات کریں گے۔


















