مخصوص نشستیں کیس پر نظرثانی اپیلیں26 جون کو سماعت کیلئے مقرر


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مخصوص نشستیں کیس26جون کو سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بنچ نظرثانی اپیلوں پر سماعت کرےگا۔

دوسری جانب سنی اتحاد کونسل کے وکیل حامد خان نے التوا کی درخواست دائر کردی،درخواست میں کہا گیا حامد خان رخصت پر ہیں،نظرثانی کیس پر سماعت 5 جولائی تک ملتوی کی جائے۔