ایرانی پارلیمنٹ میں پاکستان سے اظہار تشکر کے نعرے

تہران:(مشرق نیوز)جنگ میں حمایت کرنے پر ایرانی پارلیمنٹ میں پاکستان سے اظہار تشکر کے نعرے ،زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی جانب سے پاکستانی حمایت کی تعریف پراراکین پارلیمنٹ نے شکریہ پاکستان کے نعرے لگائے۔

مسعود پزشکیان نے کہا پاکستانی عوام ،پارلیمنٹ ایران کےساتھ کھڑے ہیں، پاکستانی پارلیمنٹ نے ایران کےخلاف اسرائیلی اقدام کو گھناونا قرار دیا، پاکستانی پارلیمنٹ نے کہا جہاں ضرورت پڑی ایران کا بھرپورساتھ دیں گے، پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے بزدلانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاقوم دشمن کےخلاف ہوشیار اور متحد رہے۔