اسلام آباد: (بیورورپورٹ)اسرائیل ، ایران جنگ کی وجہ سے متعدد ممالک میں فلائٹ آپریشن متاثر،پاکستان میں 16 پروازیں منسوخ ،متعدد تاخیر کا شکارر ہیں۔
سعودی ائیرلائن نے ایران عراق کی تمام پروازیں منسوخ کردیں، روس، لبنان، قازقستان، آذربائیجان اور ازبکستان کی پروازیں بھی منسوخ کی گئیں،قطر کی ائیرلائن نے ایران، عراق اور شام کیلئے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا۔
یو اے ای کی ائیرلائن کی اسرائیل، ایران اور عراق کیلئے پروازیں 20 جون تک بند رہیں گی،جرمن ائیرلائن نے بھی اسرائیل، عراق، ایران، عمان اور لبنان کےلئے فلائٹ آپریشن معطل کردیا۔
ایران،اسرائیل جنگ،متعدد ممالک میں فلائٹ آپریشن متاثر
















