قائمہ کمیٹی نے سٹیشنری پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کی سفارش کردی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)قائمہ کمیٹی سینٹ نے سٹیشنری پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کی سفارش کردی،سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینٹ کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

کمیٹی نے سٹیشنری آئٹمز پر عائد 10 فیصد سیلز ٹیکس کم کرکے صفر کرنے کی سفارش ،آن لائن اشیا پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز منظور کرلی۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا ای کامرس کے ذریعے ہونے والے کاروبار میں سیلز ٹیکس صارف سے وصول کیا جاتا ہے لیکن رقم ایف بی آر کو جمع نہیں ہوتی ،خلا کو پر کرنے کےلئے کوریئر سروسز کو کلیکشن ایجنٹ بنایا جا رہا ہے،مقامی طور پر فراہم کی جانے والی سروسز پر سیلز ٹیکس عائد نہیں ہوگا۔