دوسرے فیزمیں ٹھیکے پر دیئے گئے سکولوں کیلئے71کروڑ83لاکھ سبسڈی

لاہور:(ایجوکیشن رپورٹر)دوسرے فیزمیں ٹھیکے پر دیئے گئے سکولوں کیلئے71کروڑ83لاکھ سبسڈی کااعلان کر دیا گیا،سبسڈی کی مدمیں فی سکول ڈیڑھ لاکھ روپے مالکان کے اکاﺅنٹ میں منتقل کئے جائیں گے۔

دوسرے فیزمیں4789سکولوں کوٹھیکے پردیاگیا، فنڈگرمی کی چھٹیوں میں تزئین وآرائش، بلز ،فرنیچر وشجر کاری پرخرچ ہوں گے،فنڈزکے اخراجات کامکمل ریکارڈمحکمہ سکولوں ایجوکیشن کوفراہم کیاجائے گا،اساتذہ کو15ہزارروپے ماہانہ تنخواہ اداکرناسکول مالک کی ذمہ داری ہوگی،پیف حکام کے مطابق بچوں کے ماہانہ وظائف کی رقم گرمی کی چھٹیوں کے بعداداکی جائیں گی۔