عمران،بشریٰ کی سزا معطلی درخواستوں پر نیب کو مہلت


اسلام آباد:(بیورروپورٹ)190ملین پاو¿نڈ کیس میں عمران،بشریٰ کی سزا معطلی درخواستوں پر سماعت کے دوران نیب سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کردی۔

قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس آصف نے سماعت کی،بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے ،نیب پراسیکیوٹر نے کہا گزارش ہے کیس میں وفاقی حکومت نے سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کیا تھا، ابھی فیڈرل حکومت نے کوئی بھی پراسیکیوٹر جنرل تعینات نہیں کیا، مجھے گزشتہ رات کیس کاپتہ چلا، نوٹس بھی رات کو ملا،بیرسٹر سلمان صفدر نے استدلال کیا بانی پی ٹی آئی کیخلاف سپیشل ٹیم لانا چاہتے ہیں لائیں ہم نہیں گھبراتے۔

نیب پراسیکیوٹرنے استدعا کی4 ہفتوں کا وقت دےدیں، قائم مقام چیف جسٹس نے کہا آپ نے پراسکیوشن ٹیم کا نوٹیفکیشن لینا ہے تو7 دن کا وقت لے لیں ، نیب پراسیکیوٹر نے کہا وزارت قانون سے خط و کتابت ہونی ہے4 ہفتوں کا وقت دےدیں،لطیف کھوسہ نے کہا بانی پی ٹی آئی بغیر کسی ثبوت کے جیل میں ہیں، بیرون ملک جائیں گے نہ ہی ریکارڈ ٹمپر کرنے کا خطرہ ہے، عدالت نے نیب پراسکیوشن ٹیم 7 دن میں نوٹیفائی کرنے کی ہدایت کردی۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے مہلت کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اپنایا پھر چاہیں تو 4سال دےدیں، عدالت نے 11 جون تک نیب اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کردی۔