راولپنڈی،اسلام آباد :(بیورورپورٹ)شمالی وزیرستان میں آپریشن ،سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے 14 خوارج کو جہنم واصل کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع دتہ خیل میں آپریشن بھارتی پراکسی سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا ،ہندوستانی سپانسر شدہ خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الہندوستان کے 14 خوارج ہلاک ہوگئے،ملک سے بھارتی سپانسر شدہ دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
دوسری جانب صدر،وزیراعظم ودیگر نے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 14 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاانسانیت دشمن دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا ئیں گے، فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت دہشتگردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، حکومت ،سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں،واضح پیغام ہے پاکستان میں خوارجیوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، ایک ایک دہشت گرد کا صفایا کریں گے۔
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 14 خوارج جہنم واصل
















