راولپنڈی:(بیورورپورٹ)توشہ خانہ ٹو ریفرنس کی سماعت کے دوران بشریٰ کاعدالت میں آنے سے انکار،جج نے برہمی کااظہار کیا۔
دوران سماعت جیل حکام نے بتایا بشریٰ نے کہابانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی گئی اس لیے عدالت نہیں آﺅں گی،سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بشریٰ کے نہ آنے پر برہمی کا اظہار کیا،سپیشل پبلک پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی نے موقف اپنایا بشریٰ کیس میں ضمانت پر ہیں، عدالت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے سماعت آگے بڑھائے۔
عدالت نے ساڑھے 3 گھنٹے تک ملزمہ کا انتظار کرنے کے بعد سماعت 3جون تک ملتوی کر دی،سپیشل جج سینٹرل نے کہا بشریٰ آئندہ سماعت پر نہ آئیں تو ضمانت منسوخ کرسکتے ہیں۔
توشہ خانہ 2 ریفرنس کیس،بشریٰ کا عدالت میں آنے سے انکار
















