ضلعی عدلیہ میں ڈیپوٹیشن ججز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کالعدم
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری سمیت 3 ججز پر مشتمل ٹربیونل کا فیصلہ اختیار سے تجاوز قرار دےدیا۔
عدالت نے جزوی طور پر جج ابو الحسنات ذوالقرنین کی درخواست منظور کرتے ہوئے کہاضلعی عدلیہ سروس ٹربیونل کےخلاف پاس از خود نوٹس اختیار نہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کیس کے میرٹس پر عدالت فیصلہ نہیں کر رہی، کیس کے میرٹس کو ضلعی عدلیہ سروس ٹربیونل دیکھ کر فیصلہ کرےگا،ٹربیونل تبدیل ہونے کے بعد جسٹس طارق جہانگیری فیصلہ کرنے کرنے کے مجاز نہیں تھے،عدالت ٹربیونل کے فیصلے کو ڈیپوٹیشن پر موجود ججز کو واپس بھیجنے کی حد تک جسٹس جہانگیری ٹربیونل کے فیصلے کوکالعدم قرار دیتی ہے۔



















