اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاک افغان تعلقات میں بڑا بریک تھرو،پاکستان نے کابل میں اپنے ناظم الامور کو سفیر کا درجہ دینے کا اعلان کردیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا فیصلہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا، تعلقات میں مثبت پیشرفت جاری ہے،19 اپریل کو کابل میں پاکستانی وفد کے ہمراہ نہایت تعمیری ملاقاتیں ہوئیں، پاکستان ،افغانستان کے تعلقات مثبت راستے پر گامزن ہیں ۔
اسحاق ڈار نے کہاخوشی ہے حکومت نے کابل میں اپنے ناظم الامور کے عہدے کو سفیر کے درجے پر ترقی دینے کا فیصلہ کرلیا،یقین ہے قدم تعاون کو مزید فروغ دینے، معیشت، سلامتی، انسداد دہشت گردی و تجارت کے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرےگا۔
بڑا بریک تھرو،پاکستان نے افغانستان میں ناظم الامور کو سفیر کا درجہ دےدیا



















