لاہور (مرزا ندیم بیگ) ہوم ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کی جانب سے محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے 35 افسران کو پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں اعلیٰ کارکردگی ، دیانتداری اور لگن کا مظاہرہ کرنے پر موجودہ بنیادی تنخواہ کے برابر رقم بطور اعزازیہ دینے کی منظوری دیدی گئی۔ اس طرح آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیرکو 254770 ،ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر پنجاب میاں سالک جلال 216200 ،آئی جی آفس میں تعینات اے آئی جی جوڈیشل ڈاکٹر قدیر عالم کو 119550 ،اے آئی جی ایس اینڈ ڈی محمد انصار 115020 ،آئی جی آفس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن محمد رشید بٹ 123730، ڈاکٹر سبطین مظہر ٹی او ایچ اعزازیہ رقم 95220، انسپکٹر جنرل آفس میں ڈیوٹی کے فرائض سرا نجام دینے والے سپرنٹنڈنٹ جیل ڈائریکٹر پی پی ایف ایل ،محمد کاشف 82440 ،جیل سپرنٹنڈنٹ امتیاز عباس کو 82690 ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پرسنل وارث علی شہزاد 127150 ،ڈی آئی جی بہاولپور ریجن 162680 ،ڈی آئی جی لاہور ریجن نوید رﺅف 176060 ،جیل سپرنٹنڈنٹ فیصل آباد ساجد بیگ 128610 جیل سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل ملتان ،ارشد علی وڑائچ 108000 جیل سپرنٹنڈنٹ گوجرانوالہ جام آصف اقبال 133140 جیل سپرنٹنڈنٹ ساہیوال نوید اشرف،124080 ،سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل راولپنڈی عبدالغفور انجم ،115020 ،جیل سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل لاہور اعجاز اصغر ،124080 ،جیل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل قصور، عمیر اکرام 82440 سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ شاہ پور جیل ابوبکر عبداللہ 82440، جیل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل راجن پور عمار احمد 90960، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد، فرخ سلطان، 103740، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل لاہور ، ظہیر احمد ورک 108000، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا، وحید خان، 120780، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاﺅالدین، حق نواز ،90960، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ محمد اظہر جاوید چیمہ، 86700، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل خانیول اسامہ سلامت ،86700 ،جیل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل گجرات اختر اقبال، 116520، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ملتان، عامر عمر قریشی، 108000، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی ،عمران نوید اشرف،82690 ،سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ ،علی اکبر ،103740 ،جیل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد ،کامران حیدر ،78180 ،آفس سپرنٹنڈنٹ ریجنل آفس راولپنڈی ،غلام رضا ،86110 ،ڈی آئی جی ،ڈی جی خان ریجن ،اسد جاوید وڑائچ ، 128610،لیڈی سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل لاہور،سیدہ امبر نقوی،108000 جبکہ سپرنٹنڈنٹ وومن جیل ملتان ،مسز فریحہ اشرف کو 108000 ،محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے مذکورہ آفیسران نے حوصلہ افزائی پر حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ کیلئے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں مزید محنت ، لگن اور دیانتداری کے عہد کا اظہار کیا ہے۔
محکمہ جیل، بہترین کارکردگی پر آئی جی سمیت 35 افسران کو بھاری اعزازیہ دینے کی منظوری
















