لاہور (کورٹ رپورٹر) عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے عدالتی نظام انصاف کی اصلاح وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے پولیس کے نظام تفتیش کو سائنسی بنیادوں پر استوار کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ریجنل آفیسر کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ایس پی آفتاب پھلروان نے ایک خصوصی نشست میں کیا جس کا اہتمام نیشنل ویژن تھنک ٹینک نے مقامی ہوٹل میں کیا۔ آفتاب پھلروان کا کہنا تھا کہ یہ امر قابل غور ہے آخر کیوں سنگین جرائم میں ملوث ملزمان گرفتاری کے باوجود کچھ ہی عرصے میں عدالتوں سے بری ہو کر جیلوں سے باہر آجاتے ہیں اور دوبارہ سے پھر سے سنگین جرائم کی وارداتیں کرنے لگتے ہیں۔ آفتاب پھلروان نے کہا کہ اگر عدالتیں اپنے فیصلوں کی بنیاد پولیس کی جانب سے فراہم کردہ سائنسی بنیادوں پر کریں کی تو اس سے نہ صرف انصاف کا بول بالا ہوگا بلکہ ملزمان کو بھی قرار واقعی سزا ملے گی۔ تقریب کے شرکاءمیں احسن ضیاء، بلال بٹ، ندیم چوہدری ، اشرف سہیل ، منصور ملک، عامر ملک، اسحاق گجر، حمزہ نوید چوہدری،جمشید خان اور محمد نعمان شامل تھے۔
فوری انصاف کی فراہمی کیلئے عدالتی نظام کی اصلاح ضروری ہے: آفتاب پھلروان
















