لاہور: (اپنے نمائندے سے ) سینٹرل پولیس آفس ریلویز میں حال ہی میں ڈی ایس پی سے ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو رینک لگانے کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں آئی جی ریلویز پولیس رائے طاہر (ہلال شجاعت، ستارہ امتیاز) نے پروموٹ ہونے والے 2 افسران امجد منظور اور شاہد نواز کو ایس پی عہدے کے رینک لگائے اور پرائیویٹ سیکرٹری سعید یوسف کو گریڈ 17 میں پروموٹ ہونے پر مبارکباد دی۔
پروموٹ ہونے والے ایس پیز کے بچوں اور اہلخانہ نے بھی تقریب میں شرکت کی،آئی جی ریلویز نے کہا محکمانہ ترقی افسر کی عزت کے ساتھ ساتھ ذمہ داریوں میں اضافہ کی عکاس ہے ،ترقی پانے کے بعد افسران اپنی ذمہ داریوں کو مزید بہتر اور خوش اسلوبی سے سرانجام دیں گے، ایس پیز کا آپریشنل اورانویسٹی گیشن پالیسنگ میں سپروائزری رول انتہائی اہم ہے ۔
سینٹرل پولیس آفس ریلویز میں افسران کو رینک لگانے کی تقریب
















