عمران خان کےخلاف ہرجانہ کیس، وزیراعظم کی جنگ جیتنے پر مبارکباد

لاہور:(کورٹ رپورٹر)بانی پی ٹی آئی عمران خان کےخلاف وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر کیے گئے 10 ارب ہرجانہ کیس پر سماعت ہوئی۔

ویڈیو لنک پر پیشی کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے جج اور تمام افراد کو ”جنگ جیتنے“ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا جج صاحب آپ سمیت کمرہ عدالت میں موجود تمام افراد کو فتح مبارک ہو،جج نے جواب دیاآپ کو بھی بہت مبارک ہو۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا بہت خوشی کی بات اور ساری قوم کی فتح ہے،بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے شہبازشریف پر جرح کی گئی،شہباز شریف نے کہا بانی پی ٹی آئی نے 10ارب کا جھوٹا اور بددیانتی پر مبنی الزام لگایا ،عدالت نے مزید سماعت 2 جون تک ملتوی کر دی۔