جنیوا (مشرق نیوز) ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کا 78 وہواں اجلاس جنیوا میں منعقد کیا گیا ہے جہاں وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال بھی شریک ہوئے ہیں۔ ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال 78ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی کر رھے ہیں جہاں وہ وبائی امراض سے تیاری، یونیورسل ہیلتھ کوریج، اور غیر متعدی بیماریوں جیسے اہم ایجنڈا پر اتفاق کریں گے۔
ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیر صحت مصطفی کمال ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے جس میں وہ اب تک کی پیشرفت، درپیش چیلنجز جن میں پولیو کا خاتمہ بھی شامل ہے، اس بارے آگاہ کریں گے ۔ مزید برآں وہ وباوں بیماریوں کے خلاف اقدامات کے حوالے سے پاکستان کی پیشرفت کو اجاگر کریں گے۔
ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر صحت عوام کی صحت کو بہتر بنانے کیلئے عالمی شراکت داروں کی تکنیکی معاونت سے آئندہ کا لائحہ عمل بھی پیش کریں گے۔
وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کی ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت



















