ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے وفد کی ملاقات کا امکان

کراچی (مشرق نیوز) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے وفد کی آج گورنر ہاو¿س میں ملاقات کا امکان ہے۔ ملاقات میں بجٹ تجاویز، ترقیاتی سکیموں، دیگر فنڈز سمیت مختلف امور پر گفتگو ہوگی، کراچی کے تاجروں کے مسائل اور ترقیاتی فنڈز پر بھی بات چیت ہوگی۔

اس موقع پر گورنر سندھ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، امین الحق اور دیگر شریک ہوں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے وفد کی قیادت وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کریں گے۔ ملاقات میں ایم کیو ایم اپنی سفارشات بھی مسلم لیگ (ن) کے وفد کو پیش کرے گی۔ واضح رہے گزشتہ روز سینیٹر نسرین جلیل نے بجٹ سفارشات پر وزیراعظم کوخط لکھا تھا۔