لاہور(اپنے رپورٹر سے،خبر نگار)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے جوانوں نے جرات، بہادری اور دلیری کی تاریخ رقم کردی ،قیامت تک دوست اور دشمن پڑھتے رہیں گے۔
شہبازشریف نے قائد ن لیگ نوازشریف سے ملاقات کی،آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی ، ملکی سلامتی ،قومی یکجہتی قائم رکھنے سمیت اہم امور پر بریفنگ دی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازبھی موجود تھیں۔
وزیراعظم نے کہا افواج پاکستان اور پوری قوم نے جنگ لڑی، مثال کہیں نہیں ملتی، عوام کی ثابت قدمی ملکی عسکری تاریخ کا فیصلہ کن باب بن چکی ،بہترین حکمت عملی کے تحت جارحیت کا مقابلہ کیا،بھارت ہمیشہ کی طرح الزام لگا کر بھاگ گیا، پہلگام واقعہ کی تحقیقات کےلئے بھی بھارت تیار نہیں۔
شہبازشریف نے کہا پاک فوج،قوم نے دشمن کو شکست دےکر ملک کا جھنڈا بلند کیا ،دنیا اب جھنڈے کو احترام سے دیکھ رہی ہے، پوری قوم یکجان ، دو قالب اور جنگ کے دوران افواج پاکستان کےساتھ کھڑی رہی ،معیشت بہترین سمت گامزن ہے، حکومت آئی ایم ایف کےساتھ نئے مالی سال کے بجٹ پر مشاورت جاری رکھے ہوئے ہے، بجٹ اہداف کا باہمی مشاورت سے تعین کیا جائےگا،قائد ن لیگ نوازشریف نے ہدایت دیتے ہوئے کہا ،شکر ہے ہر میدان میں پاکستان کو ترقی مل رہی ہے،عوام کو مزید ریلیف دینے کےلئے بھر پور اقدامات کئے جائیں۔
دریں اثناسابق وزیراعظم نوازشریف نے سینیٹر عرفان صدیقی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاپارلیمنٹ نے پاک بھارت جنگ میں مثبت ، توانا کردار ادا کیا، قومی سلامتی کیلئے ہر قسم کی سیاسی تقسیم بھلا کر ایک آواز ہونا خوش آئند ہے،عوامی نمائندوں نے قوم کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کرتے ہوئے بہادر مسلح افواج کا حوصلہ بڑھایا، بہادر مسلح افواج نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت اور بھرپور عزم سے سرزمین وطن کا دفاع کیا۔
نوازشریف نے کہافتح پر شکر ادا کرتے ہیں پاکستانی میڈیا نے سچ پر مبنی بیانیہ دنیا کے سامنے رکھا اور دشمن کے جھوٹ کو پوری قوت سے بے نقاب کیا۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















