پاک بھارت سیز فائر مخصوص مدت یا تاریخ تک محدود نہیں، سکیورٹی ذرائع


راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے پاک بھارت سیز فائر مخصوص مدت یا تاریخ تک محدود نہیںجنگ بندی پرکچھ غلط فہمیاں پائی جارہی ہیں، سیزفائر کسی مخصوص مدت یا تاریخ تک محدود نہیں ، خلاف ورزی نہ ہونے پر جنگ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رہے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سیزفائر معاہدے کی مکمل پاسداری کر رہا ہے ،بھارت کی جانب سے بھی کوئی نئی اشتعال انگیزی نہیں کی گئی،صورتحال مزید پرامن بنانے کیلئے مثبت و تعمیری اقدامات جاری ہیں، بھارت نے سیزفائر کی خلاف ورزی کی تو بھرپور ، موثر جواب دیا جائے گا۔