انقرہ،اسلام آباد:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)میرے عزیز ترین بھائی ،اردوان نے شہباز کیلئے جذباتی پیغام جاری کردیا۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے غیر معمولی ٹوئٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کےلئے جذباتی انداز اپناتے ہوئے میرے عزیز ترین بھائی قرار دیتے ہوئے پاکستان کےساتھ دلی محبت و بھائی چارے کا اظہار کیا۔
اردوان نے اپنے پیغام میں لکھا ہمیشہ آپ کےساتھ کھڑے ،پاکستانی قیادت کی بصیرت اور دانشمندی کو سراہتے ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہاترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے پاکستان کی حمایت و غیر متزلزل یکجہتی کے اظہار پر دل کی گہرائیوں سے مشکور ہوں،پاکستان کو ترکیہ کےساتھ دیرینہ، آزمودہ اور مضبوط برادرانہ تعلقات پر فخر ہے،تعلقات ہر نئے چیلنج کے ساتھ مزید مضبوط ہوتے جا رہے ہیں، جنوبی ایشیا میں امن کے فروغ کیلئے طیب اردوان کی کوششوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوںدعاہے روابط مزید مضبوط ہوں، دونوں ممالک ،عوام کیلئے روشن اور خوشحال مستقبل کی تعمیر کی کوشش کرتے ہیں،دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ٹوئٹس کا تبادلہ غیر رسمی انداز میں گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
میرے عزیز ترین بھائی ،اردوان کا شہباز کیلئے جذباتی پیغام
















