شدید کشیدگی کے درمیان پاکستان بھارت میں قیدیوں کا تبادلہ

لاہور:(خبر نگار)شدید کشیدگی کے درمیان پاکستان بھارت نے قیدیوں کا تبادلہ کرلیا،پاکستان نے بی ایس ایف کانسٹیبل، بھارت نے پنجاب رینجرزکوحوالے کیا۔

کارروائی باہمی سفارتی رابطوں اور قونصلر معاہدوں کے تحت کی گئی،سکیورٹی ذرائع کے مطابق دونوں قیدیوں کی حوالگی باہمی رضامندی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہوئی، واہگہ بارڈر پر دونوں ممالک کے حکام کی موجودگی میں قیدیوں کی شناخت اور کاغذی کارروائی مکمل کی گئی۔