دشمنوں کے بعد اپنوں کےساتھ بھی صلح ہونی چاہیے‘ بیرسٹر گوہر
اسلام آباد،لاہور:(بیورورپورٹ،خبر نگار) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نے کہا ہے اگر دشمنوں اور غیروں کے ساتھ صلح ہوسکتی ہے تو اپنوں کےساتھ بھی ہونی چاہیے،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا اگر والدین کو آپ جیل میں رکھوتو بچے کب تک آپ کا ساتھ دیں گے، قوم ہم آواز ،بہتر ہے اتحاد کافائدہ اٹھاتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہو،سیاسی تناو میں کمی ہونی چاہیے۔
دریں اثنا شاہ محمود قریشی نے بھارت سے جنگ بندی کے بعد ملک کے اندر بھی سیاسی جنگ بندی کرنے کی اپیل کردی،کوٹ لکھپت جیل سے عوام کے نام خط میںقریشی نے کہاسنجیدہ قومی مکالمہ شروع کرنے کی درخواست کرتا ہوں،پاک بھارت کشیدگی کے دوران پی ٹی آئی قیادت، کارکن اور پوری قوم اپنی افواج کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہی۔
















