لندن:(مشرق نیوز)بھارت کو منہ توڑ جواب پر دنیا حیران،پاک فضائیہ فضاوں کی حکمران،رافیل جیسے جدید طیاروں کی تباہی بھارت کےلئے تضحیک آمیز شکست،عالمی میڈیا پاکستان کی دفاعی حکمت کا معترف ہوگیا۔
برطانوی جریدے بی بی سی نے لکھا بھارت کی حکمت عملی ناکام رہی، پاکستان کو فوجی محاذ پر برتری حاصل ہوئی، بھارت فیصلہ کن ضرب لگانے میں ناکام رہا، پاکستان کی فضائی طاقت بھارت کےلئے چیلنج بن گئی، اربوں خرچ کر کے بھی فائدہ نہ ہوا۔
ٹیلی گراف نے پاکستان کی موثر دفاعی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے بھارتی طیاروں پر سخت سوالات اٹھائے،اخبار نے کہا رافیل جیسے جدید بھارتی طیاروں کی تباہی بھارت کےلئے تضحیک آمیز شکست ،پاک فضائیہ فضاوں کی حکمران ہے، پاکستانی طیاروں نے ہوا سے ہوا میں مار کرنے والے جدید میزائل استعمال کرتے ہوئے 5بھارتی جنگی طیارے مار گرائے، پاکستان نے رافیل جیسے مہنگے بھارتی طیارے گرا کر نہ صرف فضائی برتری کو ثابت کیا بلکہ عالمی سطح پر عسکری ماہرین کو حیران کر دیا۔
الجزیرہ نے لکھا تاریخ میں پہلی بار رافیل طیارے تباہ کیے گئے ، پاکستان نے بھارتی فوجی کیمپس ،ایئر بیسز کو بھاری نقصان پہنچایا۔
پاک فضائیہ فضاوں کی حکمران،بھارت کےلئے تضحیک آمیز شکست،دنیا حیران
















