اسلام آباد: ( ) سیاسی و عسکری قیادت نے فیصلہ کیا ہے بھارت نے مزید جارحیت دکھائی تو ٹارگٹ ہائی ویلیو ہوگا۔
ذرائع کے مطابق سیاسی و عسکری قیادت نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا اگر بھارت نے مزید جارحیت کی تو جوابی کارروائی کہیں زیادہ شدید اور نشانہ ہائی ویلیو اہداف ہوں گے۔
قیادت نے کہا آئندہ کسی بھی بھارتی حملے کی صورت میں نہ صرف عسکری بلکہ بھارت کے معاشی مراکز بھی ردعمل کی زد میں ہوں گے۔
سیاسی و عسکری قیادت نے واضح کیا پاکستان اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور دشمن کی ہر مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، کسی بھی اشتعال انگیزی کی صورت میں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
بھارت نے مزید جارحیت دکھائی تو ٹارگٹ ہائی ویلیو ہوگا:سیاسی و عسکری قیادت
















